The news is by your side.

Advertisement

عثمان بزدار نمبر ون وزیراعلیٰ ثابت ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں نہ ہی ان کے پاس کوئی عہدہ ہے، فردوس عاشق اعوان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا اگر کسی کوعاصم سلیم باجوہ پراعتراض ہےتونیب سےرجوع کرسکتاہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی اسکینڈل جیسی تحقیقات ہوئیں جہانگیر ترین مشکل وقت میں تحریک انصاف کےساتھ کھڑے رہے ہیں، جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں نہ ہی ان کے پاس کوئی عہدہ ہےجہانگیر ترین کہتے ہیں کہ وہ بےقصور ہیں تحقیقات ابھی جاری ہیں اور تحقیقات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ اداروں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کررہے ادارے تحقیقات میں آزادہیں، فردوس عاشق اعوان پر کرپشن کاکوئی کیس نہیں تھا، وزرا، مشیروں پر لگنے والےالزامات کی خود تحقیقات کراتا ہوں اور حکومتی رکن کےخلاف آئی بی سے تحقیقات کراتا ہوں۔

شریف خاندان پر مقدمات

وزیراعظم نے بتایا کہ اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی کارروائی کےنتیجے میں شہبازشریف پرکیسزبنے، ہماری حکومت سے پہلے نوازشریف کےبیٹےاوراسحاق ڈاربھاگ چکےتھے، برطانوی نشریاتی ادارے نے نوازشریف،آصف زرداری کی کرپشن پر ڈاکیومنٹریز بنائیں جب کہ نوازشریف نےآصف زرداری کو 2 بارجیل میں ڈالا۔

این آر او

انہوں نے کہا کہ فیٹف معاملےپراپوزیشن نےبلیک میلنگ کی کوشش کی جنرل مشرف نےآصف زرداری اور نوازشریف کو این آر او دیا، اپوزیشن صرف این آر او چاہتی ہے لیکن عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کامکمل احتساب ہوناچاہئے۔

عاصم سلیم باجوہ

عاصم سلیم باجوہ سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ فوج کی طرف سےمجھ پر کوئی پریشرنہیں ہے، عاصم سلیم باجوہ کاتجربہ دیکھ کرانہیں سی پیک کیلئےتعینات کیاتھا، کسی نےنہیں کہاکہ عاصم سلیم باجوہ کوتعینات کریں، عاصم سلیم باجوہ نےآئی ایس پی آرکاایک پوراسیٹ اپ بنایاتھا کسی کوعاصم سلیم باجوہ پراعتراض ہےتونیب سےرجوع کرسکتاہے مگر عاصم باجوہ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا تفصیلی جواب دیا۔

خارجہ پالیسی

وزیراعظم نے دوٹوک کہا کہ خارجہ پالیسی ہماری حکومت کی ہے، مسلم ممالک کےدرمیان کسی تنازع میں فریق نہیں بنیں گے۔

عثمان بزدار

پنجاب حکومت سے متعلق وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدارپنجاب کےسب سےپسماندہ علاقے سے تعلق رکھتےہیں، عثمان بزدارجانتےہیں کہ پسماندہ علاقے کےلوگ کیسےزندگی گزاررہےہیں،  5سال مکمل ہونے پرعثمان بزدار نمبرون وزیراعلیٰ ہوں گے

ہیلتھ کارڈ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2021کےاختتام  تک پنجاب کےہرخاندان کےپاس ہیلتھ کارڈہوگا، ہیلتھ کارڈکےذریعے10لاکھ  روپےتک علاج کرایاجاسکتاہے، اسپتالوں سےمتعلقہ سامان کی درآمدکوڈیوٹی فری کیاگیاہے، بہترین کارکردگی کیلئےاپنی ٹیم میں تبدیلیاں کرتارہوں گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں