جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

عثمان بزدار کا ریسکیو عملے کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو کے عملے کو کرونا الاؤنس دینے اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ریسکیو ملازمین کو شہیدپیکج دینے کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا، ایمرجنسی سروس کے افسروں، اہلکاروں کوتنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ڈیوٹی پر مامور ریسکیو ملازمین کو وبا کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہےگا،شہید ہونے والےگریڈ 16 تک کے ملازمین کے ورثا کو 40 لاکھ امداد دی جائے گی جبکہ گریڈ 17سے زائدگریڈ افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہید پیکیج دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا،کرونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ الاؤنس کا اجرا محنتی ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا،مشکل وقت میں ریسکیو ورکرز
اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں