ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے بارتھی میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ
ماضی میں نظر انداز کئے گئے پسماندہ علاقوں میں شفافیت کےساتھ ریکارڈترقیاتی منصوبےمکمل کرارہےہیں، وہاں بھی کام کروارہےہیں جہاں کوئی کام نہیں ہوا تھا۔
عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لئے ایک لاکھ 30ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ بلوچ لیویز اوربارڈر ملٹری پولیس میں بھرتیاں کررہے ہیں، اس کے علاوہ علاقے کے نوجوانوں کیلئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی آف تونسہ بنا رہے ہیں، وہ وقت آرہا ہے جب تحصیل کوہ سلیمان میں تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کا بارتھی میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ سےخطاب: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بلوچی زبان میں خطاب کیا۔
"ایک لاکھ 30 ہزار نوکریاں دے رہے ہیں۔ بلوچ لیویز اور بارڈر ملٹری پولیس میں بھرتیاں کر رہے ہیں۔" pic.twitter.com/R34WcSRKSL— Pervez Elahi Updates (@CMPunjabPK) February 3, 2022
عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کےحل کےلئےعوام سےرابطےمیں ہوں، بارتھی پسماندہ ترین علاقہ تھا ، ساڑھے3برس میں ترقی کی دوڑ میں شامل ہو گیا، 740 ارب روپےکا ترقیاتی بجٹ عوام دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ علاقےمیں لائیو ا سٹاک کے فروغ کیلئے 50ہزار تک قرضےدئیےجائیں گے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل اب ملتان اوربہاولپور میں ہی حل ہوں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مختصر دورے پر تونسہ پہنچے ، جہاں انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیر اعلی عثمان بزدار فردا فردا ہر شخص کے پاس گئے اور مصافحہ کیا اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
وزیر اعلی پنجاب @UsmanAKBuzdar کی تونسہ آمد: وزیر اعلی نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار فردا فردا ہر شخص کے پاس گئے اور مصافحہ کیا۔ اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ pic.twitter.com/OgO776ek4e— Pervez Elahi Updates (@CMPunjabPK) February 3, 2022