لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکناہوگا، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کرپشن کے کینسر نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیاہے، کرپشن کرنیوالے عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں، انھی عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھےگیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکناہوگا، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار
یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق کہا تھا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں، کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں، کرپشن کرنے والے عوام اور ملک سے غداری کرتے ہیں، حکومت کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے۔
اس سے قبل زیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔