ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

عثمان ڈار نے پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کو مینا بازار قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے پی ڈی ایم کے کراچی جلسےکو مینا بازار قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کےجلسے پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے درعمل دیتے ہوئے گیارہ جماعتوں کے کراچی جلسے کو مینابازار قرار دیا۔

معاونِ خصوصی نے سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر سوال کیا کہ ’یہ جلسہ ہےیا مینا بازار؟‘۔

اس کے ساتھ ہی عثمان ڈار نے تحریک انصاف کے کراچی میں‌ ہونے والے جلسے کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی اور لکھا کہ ’مینا بازار دیکھنے والےعمران خان کے جلسے کےمناظر بھی ملاحظہ کریں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایک طرف کنفیوژن کا شکارمکس اچار، دوسری طرف قوم کا جنون تھا، واقعی کپتان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا‘۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغِ جناح گراؤنڈ میں 25 دسمبر 2011 کو عظیم الشان جلسہ کیا تھا جس میں مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں