لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تنقید کی پروا نہیں، صرف عوام کی رائے کو اہمیت دیتا ہوں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا. انھوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ ہرقیمت پر جیتنی چاہتے ہیں.
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کے فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیرکے لئے جان لڑا دیں گے، ملک مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کا دعویٰ کر سکتے ہیں. کرپشن کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے، قوم آگے بڑھ جائے گی.
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کرپشن فری پاکستان قوم کے دل کی آواز بن چکا، عوام کی خدمت کے مشن سے بخوبی آگاہ ہیں، ارکان مثالی صوبہ بنانے کے مشن میں میرے دست و بازو ہیں، سچ بولتے ہیں اور سچی لگن سےعوام کی خدمت کر رہے ہیں.
مزید پڑھیں: ہمارا وژن غریب اورامیر میں فرق کوختم کرنا ہے، عثمان بزدار
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو دھوکا نہیں دیں گے اور نہ ہی شوبازی کریں گے، تنقید کی پروا نہیں.
یاد رہے کہ 17 اپریل 2019 کو امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جس میں انھوں نے کہا کہ میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے، میں پاکستان سے محبتیں اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں، پاکستان کے عوام نے بہت عزت و احترام اور پیار دیا۔