The news is by your side.

Advertisement

چین کے نائب صدر کی پاکستان آمد باعث فخروانبساط ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ کشان اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چین کے نائب صدر کی پاکستان آمد باعث فخروانبساط ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کے نائب صدرکو آج سہ پہرلاہورآمد پر’’نی ہاؤ‘‘کہتے ہیں، وانگ کشان اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لائے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کا افتتاح خوش آئند امر ہے، سمجھوتوں اور یاد داشتوں پر دستخط نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔

چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز چین کے نائب صدر وانگ کشان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں ایئرپورٹ پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے ان کا استقبال کیا۔

چین کے نائب صدر وانگ کشان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں