لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل اقتصادی فیصلوں کا مقصد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہرممکن حد تک کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کریں گے، ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی توقوم کومشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مشکل اقتصادی فیصلوں کا مقصد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، شورمچا کر کرپشن سے توجہ ہٹانے والے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں کا بیل آؤٹ پیکیج اقتصادی پالیسیوں پر اظہاراعتماد ہے۔
ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار
یاد رہے کہ 22 جون کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنے والوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، بدعنوان عناصرکولوٹ مارسے اکٹھی دولت بچانے کی فکرہے۔