لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں اقربا پروری، کرپشن اورسفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ہرکام میرٹ پرہوگا، عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں اقربا پروری، کرپشن اورسفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا، گزشتہ دور میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئےآخری حد تک جاؤں گا، وزیر اعظم کی کرپشن کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی آواز ہے۔
صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کرکچھ عزیز نہیں، عثمان بزدار
یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی، معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی، حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کرآئے ہیں۔