بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 22 کروڑعوام نے اپوزیشن کےغیرجمہوری طرزعمل کومسترد کر دیا، اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن لوٹ مارسے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، اے پی سی کا حشر اپوزیشن جماعتوں کے لیے نوشتہ دیوارہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ناکام شو پرمنفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے، 22کروڑعوام نے اپوزیشن کےغیرجمہوری طرزعمل کومسترد کر دیا۔

اپوزیشن کو کوششوں کے باوجود اقتدار کا چاند نظر نہیں آیا، فردوس عاشق اعوان

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس 10 گھنٹے جاری رہ کر ناکام ہوگئی، حکومت کو گرانے، ڈرانے، دھکمانے والے کسی بیانیے پر متفق نہیں ہوسکے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اعلامیے میں کرپشن کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، اپوزیشن کی بقا کرپشن سے جڑی ہے، اے پی سی میں کرپشن کے تدارک کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں