بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر خطے کوجنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر خطے کوجنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، شہری آبادی پر حملہ نہایت قابل مذمت فعل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، دونوں رہنمانوں نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج نے کئی بھارتی فوجی جہنم واصل کر کے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کی مسلح افواج وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کمربستہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، 22 کروڑ عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرکے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر خطے کوجنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، شہری آبادی پر حملہ نہایت قابل مذمت فعل ہے

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری آبادی پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بھارت بزدلانہ کارروائیاں کرکے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کےساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں پرظلم کی انتہا کر کے سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف کشمیری جوانوں کی جدوجہد رنگ لائیں گی، کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں