جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پنجاب کو سب سے بہترین صوبہ بنانا میرا عزم ہے‘ عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو سب سے بہترین صوبہ بنانا میرا عزم ہے، ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے سرکاری دفاتر کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اپنے صوبے کے عوام کی پرواہ ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے۔

قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں ، قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اخراجات کم کریں گے، بچنے والاپیسہ عوامی فلاح پرلگائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں