نئے پاکستان میں عوام کو ان کا حق ملے گا‘عثمان بزدار -
The news is by your side.

Advertisement

نئے پاکستان میں عوام کو ان کا حق ملے گا‘عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی دل و جان سے مقدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے پرجامع پروگرام تشکیل دیا ہے، تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شعبوں کو بہتر بنا کرعوام کو سہولتیں دیں گے، بنیادی سہولتیں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کو ان کا حق ملے گا، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی دل وجان سے مقدم ہے۔

تبدیلی کے سفرمیں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے‘ عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں، تبدیلی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ چکی ہے،ترقی وخوشحالی کےحقیقی منصوبے آگے بڑھائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں