بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں، نئے پاکستان کی تعبیرکوعملی شکل دینے کے لیے محنت سےکام کررہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کے لیے سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے، تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیرکریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پر کیا جا رہا ہے، گڈ گورننس اورقانون کی بالا دستی قائم کرکےعوام کوریلیف دیں گے۔

ہماری طاقت عوام ہیں اوران کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں‘ عثمان بزدار


یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری طاقت عوام ہیں اور ان کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں، عام آدمی کا معیار زندگی بہترکرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سردارعثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، جو عوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں