The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے لاہورکے مختلف علاقوں کا بغیرپروٹوکول دورہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے کا مقصد حقیقی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے لاہورکے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

سردار عثمان بزدار نے فیروزپور روڈ، اچھرہ، شاہ جمال، مسلم ٹاؤن، کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب رات گئے اچانک سروسز اسپتال پہنچے، مریض اور لواحقین رات کے آخری پہر وزیراعلیٰ کو دیکھ کر حیران رہ گئے، مریض نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا آپ یہاں؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا جی ہاں، آپ کی خیریت معلوم کرنے آیا ہوں۔

عزم کرنا ہے کوآپریٹو ادارے امداد باہمی کے مطابق چلائیں گے، عثمان بزدار

سردارعثمان بزدار نے مریضوں اور لواحقین سے اسپتال میں سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ اس موقع پرعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رات گئے شہر کے دورے کا مقصد حقیقی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں