The news is by your side.

Advertisement

نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی، اب ہر آدمی فخر سے زندگی بسر کرے گا، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیادرکھ دی گئی ، اب ہر آدمی سر اٹھا کر فخر سے زندگی بسر کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ ’ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھانے والے لوگ ہیں، ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کیے گئے مگر اب لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  نئےپاکستان میں عام آدمی سراٹھاکرجئےگا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں اور یہ اُن ہی پر خرچ ہوں گے، سابق دور میں لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

مزید پڑھیں: ملک دشمن بیانیے کو عوام شکست دیں گے، عثمان بزدار

یہ بھی پڑھیں: مجھے تنقید کی پروا نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےکرپشن کےبڑے بت بےنقاب کئے، ہمارا مقصد عوامی خدمت ہے،کوئی اور ایجنڈانہیں، نیا پاکستان ، نئی سوچ اور نئے جذبوں سےعبارت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی کوتبدیلی کےایجنڈےکی راہ میں حائل نہیں ہونےدیں گے، اب پاکستان کا ہر شہری چاہیے وہ غریب ہو یا امیر سب سر اٹھا کر فخر سے زندگی گزاریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں