جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

عثمان بزدار کی عبدالقدوس بزنجو کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عبدالقدوس بزنجو کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ  بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ  عثمان بزدار نے نامزدو زیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عبد القدوس بزنجو کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجوکے بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے بلوچستان کی ترقی،عوام کی خوش حالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا۔

عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ  بلوچستان کی ترقی کے لیے ہرممکن مدد کی جائےگی۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی  پاکستان کی ترقی ہے، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، تمام ارکان  ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے وزارت اعلیٰ کے لیے اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی، بلوچستان عوامی پارٹی نے عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جنہیں اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں