کراچی: زیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مریم نوازکےثبوت غلط ثابت ہوئےتوکارروائی ہونی چاہیے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. عثمان ڈار نے کہا کہ جج صاحبان ثبوتوں پر فیصلہ کرتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ساتھ 40 انڈسٹریز اٹیچ ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی ڈیمانڈ موجود ہے، رواں ماہ سے ہاؤسنگ پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا.
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 100ارب روپے رکھے گئے ہیں، نوجوانوں نے ایمان داری، نیک نیتی ،ذمہ داری سے کام کرنا ہے. ملک میں ہرسال7سے 8 لاکھ نوکریوں کی ضرورت پڑتی ہے.
مزید پڑھیں: صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام سمیت اکنامک خود مختاری پر کام جاری ہے: عثمان ڈار
انھوں نے پروگرام کے میزبان کے مختلف دل چسپ سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان بہترین وزیراطلاعات ہیں.
ان کے مطابق آصف زرداری 100 فیصد کرپٹ ہیں، کرپشن چارجزمیں آصف زرداری بھی جیل میں ہیں، کرپشن چارجزپر نوازشریف بھی جیل میں ہیں.
انھوں نے خواجہ آصف اور سعید رفیق پر بھی تنقید کرتے ہوئے انھیں بدعنوان قرار دیا. ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو جو مینڈیٹ ملا، وہ اس کے مطابق ڈیلیور نہیں کرسکے.