بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

عثمان ڈار کو عدالتی ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (26 فروری 2026): لاہور ہائیکورٹ سے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عثمان ڈار کو وقتی ریلیف مل گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان ڈار کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے عثمان ڈار کو 10 لاکھ کے مچلکے داخل کروانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ وہ اس رعایت کا کسی طور غلط استعمال نہیں کریں گے اور ماتحت عدالت میں چلنے والی کارروائی میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نئی بوتل میں پرانا مشروب‘ عثمان ڈار کے انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردعمل

عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ اگر عثمان ڈار اس رعایت کا غلط استعمال کریں تو اتھارٹی دوبارہ کارروائی کر سکتی ہے اور ان کا نام قانونی تقاضے پورے کر کے دوبارہ ای سی ایل میں شامل کرنے کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ صرف مقدمہ زیر سماعت ہونا سفر پر پابندی کا جواز نہیں بن سکتا، آزادیِ نقل و حرکت بنیادی حق ہے بغیر وجوہات پابندی غیر آئینی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ حکومت کا اختیار مطلق نہیں، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کیلیے وجوہات لازمی دی جائیں، بغیر نوٹس اور سماعت ای سی ایل میں نام شامل کرنا غیر قانونی ہے۔

یاد رہے کہ جنوری 2025 میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے عثمان ڈار کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کی تھی، انہیں 13 جنوری سے 21 فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں