The news is by your side.

سلمان اقبال نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا، عثمان ڈار

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے مشکل وقت میں بھی ڈٹ کر کھڑے رہنے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای اوسلمان اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا انھوں نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای اوسلمان اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستانیو!اس شخص نے حب الوطنی کا حق ادا کیا ہے، اس نے پاکستانیوں کی مدد کیلئے اس وقت ہاتھ بڑھایا جب خود پرمشکل وقت تھا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت بھی آپ کی آواز بنا جب اس کی اپنی آواز بند کر دی گئی، مشکل وقت میں اے آر وائی اور سلمان اقبال کے ساتھ بھی ڈٹ کرکھڑے ہونے کا وقت ہے۔

گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون پر پاکستانیوں نے پانچ ارب روپے سے زیادہ کے عطیات دیئے۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای اوسلمان اقبال نے تین کروڑروپےعطیےکااعلان کیا۔

عمران خان نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیسے حقیقی آزادی کی تحریک جیسے چلا رہا ہوں، ویسے ہی اے آر وائی کی بحالی کیلئے کام کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک فاشسٹ حکومت آزادی اظہار رائے کو دبا رہی ہے، میڈیا ہاؤسز کو دھمکی دی جاتی ہے کہ عمران خان کوکوریج نہ دو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک بھی جاری رہے گی اورسیلاب متاثرین کی مدد بھی کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں