سیالکوٹ : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہفتے یاپیرکوٹائیگرفورس کےجوانوں سےخطاب کریں گے، کوتاہی کے مرتکب ٹائیگرفورس کے جوانوں کی ممبرشپ ختم بھی کی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلےمساجدسےمتعلق ایس اوپیزبنائےگئے، ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں3ہزارکےقریب مساجد ہیں، سیالکوٹ میں اتنی پولیس نفری نہیں کہ ایس اوپیز پرعملدرآمدکودیکھ سکے، مساجد کی ایس اوپیزسےمتعلق پولیس مکمل کردار ادا کرے گی۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی انتظامیہ سے ملکرسماجی فاصلوں عملدرآمدیقینی بنایاجائےگا اور ٹائیگرفورس کےجوان یوٹیلٹی اسٹورزپربھی فرائض انجام دیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہفتے یاپیرکوٹائیگرفورس کےجوانوں سےخطاب کریں گے، کوتاہی کے مرتکب ٹائیگرفورس کے جوانوں کی ممبرشپ ختم بھی کی جاسکتی ہے۔
سندھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کےایک لاکھ54ہزارجوان ٹائیگرفورس میں رجسٹرہوئےہیں، امدادی کاموں کیلئےٹائیگرفورس کےجوان سندھ حکومت کےاحکامات کےمنتظر ہیں۔
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ عالمی سطح پرپیٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں تویہاں بھی کم ہونی چاہئیں ، لاک ڈاؤن کےباعث دنیاکےترقی یافتہ ممالک کوبھی مشکلات کاسامناہےجبکہ منافع خوراورخودساختہ مہنگائی کرنےوالوں کوخداکاخوف نہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس کےورکرزکواسپتالوں میں حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا، ٹیچرز،ڈاکٹرز،پاک فوج کےجوان بھی ٹائیگرفورس کا حصہ ہیں۔