عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کے ثبوت تفتیشی افسر کے حوالے کردئیے
The news is by your side.

Advertisement

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کے ثبوت تفتیشی افسر کے حوالے کردئیے

نیب کوفراہم ثبوت خواجہ آصف کی اصلیت سامنےلانےکےلئےکافی ہیں، عثمان ڈار

لاہور : وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کے ثبوت تفتیشی افسر کے حوالے کردئیے اور تفتیشی افسر  نے عثمان ڈار کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نیب کو فراہم ثبوت خواجہ آصف کی اصلیت سامنے لانے کے لئے کافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ الزامات پر ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے، وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار ثبوتوں کے ہمراہ نیب پنڈی پہنچےاورخواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کےثبوت تفتیشی افسرکےحوالے کر دیئے جبکہ تفتیشی افسر نے عثمان ڈار کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔

نیب کو فراہم ثبوت خواجہ آصف کی اصلیت سامنے لانے کے لئے کافی ہیں، عثمان ڈار


وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نےبطوروزیرپانی وبجلی قومی خزانےکونقصان پہنچایا، اقامہ اورغیرملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑمیں منی لانڈرنگ کی گئی، نیب کو فراہم ثبوت خواجہ آصف کی اصلیت سامنے لانے کے لئے کافی ہیں، نیب حکام کے ساتھ تحقیقات میں تعاون جاری رکھوں گا۔

مزید پڑھیں : نیب نے عثمان ڈار سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگ لئے

گذشتہ روز نیب نے خط میں عثمان ڈار سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگے تھے اور تحقیقاتی مواد کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

یاد رہے عثمان ڈارنے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا، عثمان ڈار نے خواجہ آصف پرمنی لانڈرنگ،فارن فنڈنگ کےالزامات لگائے تھے۔

عثمان ڈار نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت موجود ہیں، نیب کو یہ اقدام بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا، چیئرمین نیب مجھے بلائیں گے تو ثبوت پیش کروں گا۔

خیال رہے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 73 سے ن لیگ کے خواجہ آصف 116975 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار دوسرے نمبر پر تھے۔

جس کے بعد تحریک انصاف کے امیدوارعثمان ڈار نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ، تاہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اپنی جیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے تھے۔

بعد ازاں 22 ستمبر کو این اے 73 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں مسلم لیگ نون کے خواجہ محمد آصف کی کامیابی چیلنج کی تھی اور کہا تھا خواجہ آصف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں