پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے وکٹ کیپر بیٹر عثمان طارق کی اننگز کی تعریف کردی۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں زبردست کرکٹ کھیلی، کوشش کریں گے کہ آخری میچ میں بھی یہی کارکردگی دہرائیں۔
انہوں نے کہا کہ عثمان ہماری ٹیم میں سب سے اچھی اسپن کھیلتے ہیں، ہم 2-0 کو بھول کر سیریز 3-0 سے جیتنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ پاکستان نے ناصرف آؤٹ کلاس کیا بلکہ ہم اسپنرز کےخلاف مشکلات کا شکار نظر آئے۔
یہ پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا سے 7 سال بعد ٹی 20 سیریز جیت لی
کینگروز کپتان مچل مارش نے دونوں میچز میں شکست پر پاکستان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دونوں میچ میں بہت اچھا کھیلا۔
انھوں نے سیریز میں 3-0 کی شکست سے بچنے کا عزم بھی ظاہر کیا، مچل مارش نے کہا کہ کوشش کریں گےآخری میچ میں کامیابی حاصل کریں، ہمیں پاکستان کو 160 سے 170 رنز تک روکنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 کل کھیلا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


