اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کرکٹر عثمان خواجہ نے فیملی فوٹو شیئر کی اور مداحوں کو تیسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔

انہوں نے بیٹی کا نام ’عمیرہ مایا‘ رکھا ہے اور بتایا کہ بیٹی کی پیدائش جمعہ 13 مارچ کو ہوئی ہے۔

سابق کرکٹر نے لکھا کہ ’ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ایک اور خوبصورت بیٹی پیدائش ہوئی ہے، مکمل ٹیم کے لیے ابھی 8 مزید باقی ہیں۔‘

واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے ایشیز سیریز کے پانچویں میچ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے اور ان کی اہلیہ ریچل خواجہ نے 2018 کے آغاز میں اسلام قبول کرکے ان سے شادی کی، ان کی دو بیٹیاں عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں