آسٹریلیا کے سابق کرکٹر عثمان خواجہ نے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کی حمایت کردی۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیمرون گرین کی جانب سے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر ’چکنگ‘ کا اشارہ کیے جانے کے بعد آسٹریلیا کے سابق بلے باز عثمان خواجہ دفاع کیا ہے۔
دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کی اننگز کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر عثمان طارق نے کیمرون گرین کو آؤٹ کیا تھا، پویلین واپس جاتے ہوئے گرین نے عثمان طارق کے اشارے کی نقل کرتے ہوئے ’چکنگ‘ کا اشارہ کیا۔
تاہم عثمان خواجہ نے لکھا کہ کرکٹ میں ’چکر‘ کہلانے سے زیادہ بری چیزیں نہیں ہیں، وہ دو مرتبہ کلیئر قرار پایا ہے، نقطہ نظر کو سمجھیں اور کسی نتیجے پر پہنچنا چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا گیا ہو، اسپنر کو پی ایس ایل 9 اور 10 کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا لیکن دونوں مرتبہ ان کے ایکشن کو کلیئر قرار دیا گیا۔
اسپنر نے نومبر میں ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا، ماضی بھی انہیں اسی طرح کی تنقید کا سامنا رہا، گزشتہ سال آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایمریٹس کے کوالیفائر پلے آف کے دوران ٹام بینٹن نے ان کی گیند پر اعتراض کیا تھا۔
عثمان طارق نے بتایا تھا کہ ان کی کہنی پر دو کونے ہیں جن کی وجہ سے پوری طرح ہاتھ سیدھا کرنا مشکل ہوجاتا ہے، پاکستان میں دو آفیشل ٹیسٹ کروائے ہیں اور ایکشن کلیئر ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



