پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل عثمان خواجہ فٹ، مستقبل سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ فٹ ہوگئے، بیٹر نے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیوں کو بےبنیاد قرار دیدیا۔

آسٹریلو اوپنر عثمان خواجہ نے اپنے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اگلے ہفتے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے خود کو فٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک ٹیم کو ان کی ضرورت ہو گی وہ کھیلتے رہیں گے۔

بدھ سے شروع ہونے والے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران عثمان 39 سال کے ہو جائیں گے، کمر کی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف وہ پنک بال ٹیسٹ نہیں کھیل سکے جبکہ گزشتہ ماہ پرتھ میں کسی بھی اننگز میں اوپننگ نہیں کر پائے تھے۔

عثمان خواجہ نے ہفتے کے روز ایڈیلیڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دو سال پہلے یا کسی بھی وقت ریٹائر ہو سکتا تھا، تاہم جب تک میری ٹیم میں قدر ہے میں یہاں ہوں اور اپنا کام کر رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مستقبل کے بارے میں فکر مند رہتا ہوں، مجھے پتا ہے کہ میں ہمیشہ ٹیم میں نہیں رہوں گا، میں صرف اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے آیا ہوں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عثمان خواجہ کی غیرموجودگی میں ٹریوس ہیڈ اور جیک ویدرالڈ بہترین فارم میں ہیں، ٹریس ہیڈ نے پرتھ میں میچ وننگ 123 رنز بنائے تھے جبکہ ویدرالڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

عثمان خواجہ کو پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں