آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو سوشل میڈیا پر سامنے وائرل ویڈیو میں اپنی 2 چھوٹی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خاصی پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے دعا کرتے نظر آئے۔
آسٹریلوی کرکٹر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ بچے اپنے والدین کو ہی دیکھ کر سیکتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’لیجنڈ اور رول ماڈل‘۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر اور ریچل کا نکاح 2017 میں ہوا تھا، ریچل نکاح سے قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔
عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت، پابندی عائد کردی گئی
بعد ازاں 6 اپریل 2018 کو عثمان اور ریچل کی ثقافتی اور روایتی انداز میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جوڑے کی دو بیٹیاں عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ ہیں۔


