اشتہار

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، اُن کا کہنا تھا کہ سڈنی ٹیسٹ میرا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا تھا، جہاں اب وہ 88 واں ٹیسٹ کھیل کر ریٹائر ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق خواجہ نے 2011 میں ڈیبیو کیا، انہوں نے 15 سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں 6 ہزار سے زائد رنز بنائے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے آف دی فیلڈ ایک میراث قائم کی، وہ آسٹریلیا کے پہلے پاکستان میں پیدا ہونے والے اور پہلے مسلمان ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

عثمان 2023 میں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر اور شین وارن ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، وہ 2023 میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ سب سے نمایاں احساس قناعت ہے، میں آسٹریلیا کی طرف سے بہت زیادہ میچز کھیلنے کی وجہ سے خوش قسمت ہوں، مجھے امید ہے کہ میں نے لوگوں کو متاثر کیا ہو گا۔

بابر اعظم نے جوز بٹلر کا ٹی 20 ریکارڈ برابر کردیا

سی ای او کرکٹ آسٹریلیا ٹود گرین برگ نے کہا کہ خواجہ کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ذاتی ہے، خواجہ نے آسٹریلوی کرکٹ میں اپنی غیر معمولی پرفارمنس سے بہت حصہ ڈالا، عثمان خواجہ فاؤنڈیشن سے انہوں نے اپنا تاثر قائم کیا وہ ہمارے ایک اسٹائلش اور شاندار بیٹر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں