بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

عثمان مختار نے محدود پروجیکٹس کرنے کی وجہ بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار عثمان مختار نے محدود پروجیکٹس کرنے کی ذاتی وجہ بیان کردی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں عثمان مختار نے پیشہ ورانہ مصروفیات کو اسلام آباد میں واقع پروجیکٹس تک محدود رکھنے کی ذاتی وجہ بتائی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ بنیادی طور پر والدہ کی دیکھ بھال کے لیے گھر کے قریب ہی رہتے ہیں جو ڈیمنشیا کا مبتلا ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ کیونکہ میری والدہ یہاں رہتی ہیں اور انہیں ڈیمنشیا ہے، وہ بستر پر ہیں اور انہیں مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے، چونکہ ڈراموں کی شوٹنگ میں اکثر کئی مہینے لگ جاتے ہیں، اس لیے میں ان سے اتنا دور رہنا بہتر نہیں سمجھتا۔

یہ پڑھیں: کبریٰ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کے بیان پر عثمان مختار کی وضاحت

عثمان مختار نے والدہ کی بیماری کی وجہ سے اسلام آباد میں رہنے کا انتخاب کیا ہے۔

اداکار اکثر سالگرہ، مدرز ڈے اور عید جیسے مواقع پر دلی پیغامات اور تصاویر پوسٹ کرتے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں