لاہور(یکم مارچ 2026): پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر عثمان قادر نے بین الاقوامی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
عثمان قادر نے، جنہوں نے اکتوبر 2024 میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے بہت غور و فکر کے بعد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے کے دوران انہیں اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ ان کے اندر ابھی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی بھرپور صلاحیت اور جذبہ باقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا، میں ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی اور انتخاب کے لیے دستیاب ہوں اور قومی کرکٹ کو آگے لے جانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


