آسٹریلیا کے بیٹر کیمرون گرین نے عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد ’چکنگ‘ کا اشارہ کردیا۔
لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلوی بیٹر کیمرون گرین 35 رنز بنا کر عثمان طارق کے پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔
عثمان کی گیند پر شاداب خان نے کیچ کرکے گرین کی اننگز کا خاتمہ کیا۔
کیمرون گرین جیسے ہی آؤٹ ہوکر پویلین کی جانب جانے لگے تو انہیں ’چکنگ‘ کا اشارہ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عثمان طارق پر چکنگ کا الزام لگایا گیا ہو اس کے قبل بھی ان کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا گیا جس کے بعد وہ ٹیسٹ کے بعد کلیئر قرار پائے۔
Cameron green seems unhappy with Usman Tariq action.
— Avinash Aryan (@avinasharyan09) January 31, 2026
اس سے قبل انٹرویو میں بولنگ ایکشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایکشن 15 ڈگری کی مقررہ حد کے اندر ہے، تاہم کہنی پر موجود دو مخصوص زاویوں کی وجہ سے بازو مکمل طور پر سیدھا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
عثمان طارق نے کہا تھا کہ جب بھی کسی اسپنر پر چکنگ یا گیند تھرو کرنے کے الزامات عائد ہوتے ہیں تو وہ لیبارٹری ٹیسٹ کرواتا ہے اور ایکشن بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی پاکستان میں دو سرکاری ٹیسٹ کروا چکے ہیں، جن میں دونوں بار ان کا ایکشن کلیئر قرار دیا گیا اور انہیں کسی تبدیلی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شروع سے ہی یقین تھا کہ وہ گیند تھرو نہیں کرتے۔
انہوں نے ناقدین کو مشورہ دیا تھا کہ کرکٹ پر تنقید سے پہلے کھیل کو سمجھنا ضروری ہے۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


