راولپنڈیز کے ڈیرل مچل نے کھیلنے سے انکار کیا تو ان سے کیا گفتگو ہوئی تھی عثمان طارق نے سارا احوال بتا دیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی اسپنرز عثمان طارق نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 11 کے میچ کے دوران بولنگ ایکشن کے حوالے سے ہونے والی الجھن کی تفصیلات بیان کردیں۔
عثمان طارق نے اسپیشل پچ سائیڈ سیگمنٹ کے دوران کہا کہ جب ڈیرل مچل پیچھے ہٹے تو ان سے پوچھا کہ کیا ہوا جو آپ وقفہ لے رہے ہیں میں یہ سمجھا تھا کہ سائیڈ اسکرین کے سامنے سے کوئی گزر رہا ہے شاید یہ وجہ ہوگی۔
اسپنر کے مطابق جب وہ دوبارہ ہٹے تو میں نے پوچھا کہ کیا ہوا تو وہ کہنے لگے کہ تم بریک لے رہے ہو، میں نے مچل سے کہا کہ میں تو دوسری، تیسری اور چوتھی بار بھی ایسا ہی کروں گا۔
😂🏏 What’s Going On Here?!
Daryl Mitchell and Usman Tariq both taking pauses mid-game…
Meanwhile umpire be like: “To match kab hoga?” 😭#psl #RRvsRCB #VaibhavSuryavanshi #IPL2026 #Cricket pic.twitter.com/IBJguTciqs
— theindia.360 (@theindiaa360) April 10, 2026
اس کے بعد امپائر کو مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے مچل کو سمجھایا کہ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن قانون کے مطابق لہٰذا آپ بیٹنگ کریں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ راولپنڈیز کی بیٹنگ کے دوران 9ویں اوور میں پیش آیا تھا۔
راولپنڈیز کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹورنامنٹ میں یہ ان کی مسلسل پانچویں شکست ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


