منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

”کبھی کوئی پلیئر بھارت کیخلاف بغیر میچ کھیلے اتنا بڑا سپراسٹار نہیں بنا جو عثمان طارق بن گیا“

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ کبھی بھی کوئی پلیئر بھارت کے خلاف بغیر میچ کھیلے اتنا بڑا سپراسٹار نہیں بنا جتنا بڑا عثمان طارق بن گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے اور پھر پاکستان کی جانب سے میچ کے بائیکاٹ کرنے کے بعد اس پاک انڈیا میچ کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔

باسط علی نے کہا کہ جب دوسرے میچ میں عثمان طارق کی انٹری ہوئی امریکا کےخلاف تو بالکل ہی منظرنامہ تبدیل ہوگیا ہے، بھارتی انکے بارے میں کہنے لگے کہ یہ تو غیرقانونی ایکشن ہے۔

انھوں نے کہا کہ ساری بات کرنے کے بعد اب بھارتی بھی بول رہے ہیں کہ عثمان طارق کا ایشن صحیح ہے، بھارت کے سابق کرکٹرز بھی یہ بات مان رہے ہیں کہ عثمان کا ایکشن درست ہے۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ میں اور کامران اکمل بھارت کے خلاف میچ کھیلے ہیں کبھی بھی کوئی بھی پلیئر میچ کھیلے بغیر اتنا بڑا سپراسٹار نہیں بنا جو عثمان طارق بن گیا ہے، اب پرفارمنس اس کی ذمہ داری ہے کہ پرفارمنس دکھائے۔

دریں اثنا بھارتی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں عثمان طارق کو کھیلنے کی پریکٹس شروع کردی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی عثمان طارق کو کھیلنے کی پریکٹس کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپنر عثمان طارق کی طرح آکر رکتے ہیں پھر گیند کرتے ہیں، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک اچھا ہے، عثمان طارق مختلف بولر ہیں لیکن اس جیسے بولر کھیلے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں