جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

عثمان طارق کے ایکشن اور بابراعظم کی شمولیت پر کپتان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر آسٹریلوی پلیئر کے اعتراض کو کپتان سلمان علی آغا نے مسترد کر دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ عثمان طارق کے ایکشن پر اعتراض کیمرون گرین کا کام نہیں ہے یہ امپائرز اور میچ ریفری کا کام ہے ان کو کرنا چاہیے۔

عثمان طارق کی کیمرون گرین سے متعلق مزاحیہ پوسٹ وائرل

بابراعظم کی سیریز میں پرفارمنس اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے سلیکشن پر سلمان علی آغا نے کہا کہ میرے خیال میں بابراعظم کو کھیلنے دینا چاہیے وہ پاکستان کیلئے پرفارم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےتمام میچز ایک پلان کے مطابق کھیلے ہیں، ورلڈکپ سے قبل بڑی ٹیم کیخلاف سیریز میں کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ٹیم کمبی نیشن سے متعلق سلمان آغا نے بتایا کہ ہم اوپنرز کے علاوہ تمام بیٹرز کو صورتحال کے مطابق استعمال کریں گے ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی کو اس کے کردار کا علم ہے۔

پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے اپنی بولنگ ایکشن پر اٹھنے والے تنازع کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو سوشل میڈیا پر ایک ’کرائی بے بی‘ میم شیئر کرکے جواب دے دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں