ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ایشین بوائےعثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر کو ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: ایشین بوائے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ میں تھائی لینڈ کے باکسر کو شکست دے دی، عثمان وزیر نے پروفیشنل کیریئر کی تیسری فائٹ جیت کر ہیٹ ٹرک کی ہے۔

باکسرعثمان وزیر کی فائٹ ورلڈ چیمپئن مینی پاکیوکی پروموشن کے زیر اہتمام ہوئی تھی۔

- Advertisement -

باکسرعثمان وزیر کا کہنا ہے کہ تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں، اپنی جیت پاک فوج کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں، ملکی دفاع و سالمیت کے لیے پاک فوج کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

ایشین بوائے نے کہا کہ کامیابی کے لیے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ مزید فائٹس جیت کر ملک کے لیے پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں، بہت جلد اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کروں گا۔

واضح رہے کہ عثمان وزیر نے اپنی فائٹ کے لیے عامر خان اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کی تھی۔

باکسرعامر خان کا کہنا تھا کہ عثمان وزیر باکسنگ کا زبردست ٹیلنٹ ہے، مجھے امید ہے کہ وہ مزید فائٹس بھی جیتے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں