پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی : امریکا کا طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا  کا طیارہ برداربحری جہاز’’ابراہم لنکن‘‘مشرقِ وسطیٰ روانہ ہوگیا جبکہ گیارہ سے زائد ایف فیفٹین لڑاکے طیارے تعینات کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک ماہ کے لیے اعلیٰ سطح کی اور چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کو اسکارٹ بحری جہازوں کے ہمراہ مشرقِ وسطیٰ روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ خطے میں فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی جنگی طیارے بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔

ڈیفنس سیکیورٹی ایشیا کی رپورٹ میں کہنا تھا کہ امریکا نے گیارہ سے زائد ایف۔15 لڑاکا طیارے اردن کے ایک ہوائی اڈے پر پہنچا دیے ہیں، جو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکی تیاریوں کا حصہ ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اقدامات کا مقصد خطے میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور اپنے اتحادیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید فوجی نقل و حرکت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں