بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

فتح علی خان:‌ پاکستان کے مشہور ستار نواز کا تذکرہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں کلاسیکی موسیقی اور سازوں کی دنیا کے کئی بڑے ناموں میں ایک نام فتح علی خان بھی ہے جو 23 نومبر 1981ء کو روالپنڈی میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ پاکستان کے نامور ستار نواز تھے۔ آج استاد فتح‌ علی خان کی برسی ہے۔

استاد فتح علی خان کا تعلق موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔ 1911ء میں پیدا ہونے والے استاد فتح علی خان کو بچپن ہی سے موسیقی اور سازوں کا شوق ہوگیا تھا۔ وہ جس ماحول میں پلے بڑھے تھے اس میں راگ راگنیاں اور دھنیں کانوں‌ میں پڑنا عام بات تھی۔ فتح‌ علی خان 5 سال کی عمر میں ستار بجانے لگے۔ بعد میں‌ اپنے تایا، استاد محبوب علی خان جو خود بھی بہت بڑے ستار نواز تھے، ان سے فن کے اسرار و رموز سیکھے۔ استاد فتح علی خان نے ایک طویل عرصہ ماسٹر غلام حیدر کے ساتھ گزارا۔ وہ لاہور اور بمبئی میں ان کے آرکسٹرا سے وابستہ رہے۔ انہوں نے خود بھی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دی جن میں فلم آئینہ سرفہرست ہے۔ 1960ء کی دہائی میں وہ راولپنڈی منتقل ہوگئے جہاں ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوئے اور اپنے فن کا جادو جگایا۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے قیام کے بعد کچھ عرصہ تک نوآموز فن کاروں کو ستار بجانے کی تربیت بھی دی۔

صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے ستار نواز روالپنڈی ہی کے ایک قبرستان میں‌ آسودہ خاک ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں