منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کو واجبات کی ادائیگی ، بڑا حکم آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کو واجبات عید سے قبل ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا اور تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزارتِ صنعت و پیداوار کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے متاثرہ ملازمین کو ان کے تمام واجبات عید الفطر سے پہلے ادا کیے جائیں۔

کمیٹی کے کنوینر سید نوید قمر نے اجلاس کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کی حالتِ زار پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

نوید قمر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی اچانک بندش ایک غلط فیصلہ تھا جس نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا۔

انہوں نے وزارت کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ملازمین کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی، لیکن آج تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا۔”

انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غریب ملازمین کو عید کی خوشیوں سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، وہ اس مہنگائی میں اپنے گھر کیسے چلائیں گے؟

اجلاس کے دوران سیکرٹری فنانس نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فنانس ڈویژن نے واجبات کی ادائیگی کے لیے پہلی قسط کے فنڈز متعلقہ وزارت کو منتقل کر دیے ہیں۔

کمیٹی نے وزارت کو پابند کیا ہے کہ عید سے پہلے ہر صورت میں ملازمین کو ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں اور ادائیگیوں کے بعد اس کی تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں