ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین نے 6 خواتین کو روند دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں 6 خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں، یوپی کے مرزا پور میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے والی خواتین ٹرین کی زد میں آگئیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں حادثہ اس وقت رونما ہوا جب خواتین ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم پر جانے کے لئے ٹرین کی پٹریوں پر اتر گئیں۔ اس دوران یہ خواتین ٹرین کی زد میں آگئیں۔

دوسری جانب بھارت کے چھتیس گڑھ کے بلاسپور ضلع میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے، کوربا مسافر ٹرین جیارام نگر اسٹیشن کے قریب کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم از کم 11 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ٹرین سے نکال کر اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں