بھارت میں سوشل میڈیا پر پھانسی لگانے کی ویڈیو دیکھ کر اس کی نقل کرنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم جان گنوا بیٹھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور میں پانچویں جماعت کے طالب علم نے سوشل میڈیا پر ریلز پر پھانسی لگانے کی پرینک ویڈیو دیکھی اور اسی طرح اپنی ویڈیو بنانے کی کوشش میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں پولیس کو فیملی کے موبائل فون سے اسی طرح کی ریلیز کی واچ لسٹ ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نکھل دو بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا۔
11 سالہ نکھل راجو نے سوشل میڈیا پر پھانسی کے پرینک کی ویڈیو بنانے کے لیے گلے میں پھندا لگایا اور رسی کو چھت کے بک سے باندھ دیا تاہم اسی دوران رسی کا پھندا گلے میں ٹائٹ ہونے سے اس کا دم گھٹا۔
نکھل کے والد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا روزانہ اسکول سے واپس آکر سوشل میڈیا پر پرینک ویڈیوز دیکھتا تھا اور اس نے اسی طرح کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی، کمرے میں نکھل کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا تو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔