تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آٹھ مرتبہ زہریلے سانپ کے ڈسنے باوجود نوجوان زندہ بچ گیا

نئی دہلی : بھارتی نوجوان ایک ماہ میں 8 مرتبہ زہریلے سانپ کے ڈسنے کے باوجود موت کو چکما دینے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سانپ کے کاٹنے کا یہ انوکھا و خوفناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بستی میں پیش آیا، جہاں ایک ہی نوجوان کو ایک ہی سانپ نے ایک ماہ کے دوران 8 مرتبہ کاٹ لیا۔

رام پور گاوں کے رہائشی 17 سالہ نوجوان یش راج کو سانپ کے کاٹنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا تھا۔

یش راج کے والد کا کہنا ہے کہ جب میرے بیٹے کو  ایک ہی سانپ نے تیسری مرتبہ ڈسا تو میں نے اسے اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں بہادرپور بھیج دیا، رشتہ دار کے جانے کے کچھ روز بعد میرے بیٹے نے پھر اسی سانپ کو دیکھا اور سانپ پھر میرے بیٹے کو ڈس لیا۔

یش راج کے والد کا کہنا ہے کہ اب تک ایک ماہ کے دوران سانپ میرے بیٹے کو 8 مرتبہ ڈس چکا ہے،  جس کے باعث وہی شدید خوفزدہ رہنے لگا ہے۔

انہوں نے میڈیا کو تبایا کہ ہم نے سانپ کو پکڑنے والے افراد کو بھی بلایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -