تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آج تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان

نئی دہلی: بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ کی حکومت نے آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترکھنڈ کے علاقے اتراکشی کی ضلعی حکومت نے برفباری اور شدید سردی کی پیش گوئی کے بعد آج تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق تمام نجی و  سرکاری اسکولوں مکمل بند رہیں گے جبکہ اساتذہ معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موسم کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ چھٹیوں میں توسیع بھی کرسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتراکشی میں آئندہ تین روز تک شدید برفباری اور سخت سردی ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بنا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے شمال میں واقع ریاست اتھرکھنڈ ہمالیہ پہاڑیوں کے بعد آتی ہے، اونچے مقام پر علاقہ موجود ہونے کی وجہ سے یہاں پر دیگر شہروں کے مقابلے میں سردی زیادہ پڑتی ہے جبکہ یہاں سے دریا بھی بہہ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -