The news is by your side.

Advertisement

عذیر بلوچ اغوا اور قتل کے ایک اور کیس میں بری

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ اور سگے بھائی زبیر بلوچ کو ایک اور کیس میں بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف متعدد مقدمات کی سماعت جاری ہیں جس میں عذیر بلوچ ایک ایک کرکے بری ہوتے جارہے ہیں حالیہ سماعت تاجر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کیس کی ہوئی جس میں عذیر اور بھائی زبیر بلوچ دونوں کو بری کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر تاجر عبدالصمد کو اغوا کرنے کا الزام تھا، ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ سے 10لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا اور 70 ہزار روپے وصول کرکے مغوی کو بھی قتل کردیا تھا۔

وکیل عذیر بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں، ملزمان کا اغوا اور قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف 2007 میں چاکیواڑہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ ابھی تک انسداد دہشت گردی عدالت سے 18 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں