The news is by your side.

Advertisement

عزیربلوچ کا قریبی ساتھی کراچی سے گرفتار

کراچی: شہرقائد کے علاقے فشریزمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی کے دوران عزیربلوچ کے سابق دستِ راست محمد وسیم احمد کوگرفتارکرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فشریزمیں کاروائی کرتے ہوئے محمد وسیم احمد کو حراست میں لے لیا ہے۔

محمد وسیم احمد پرالزام ہے کہ وہ فشریزمیں کرپشن کی رقم کا حصہ گینگ وارملزمان کو پہنچایا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم احمد آفیسرزایسو سی ایشن یونین کے سابق عہدیدارتھےاورپہلے یورپی ممالک کے معاملات کو دیکھا کرتے تھے۔

محمد وسیم احمدکو گینگ وارکے اہم کردارعزیر بلوچ کا سابق دست راست سمجھا جاتا ہے۔ محمد وسیم احمد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں