The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور ازبک وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے کا اعادہ کیا، ازبک وزیر خارجہ نے افغان امن کے لیے خصوصی طور پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ازبک وزیر خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغان مفاہمتی عمل ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

یاد رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں