بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ازبکستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے فائنل معرکے میں ازبکستان نے پاکستان کو 5-6 سے شکست دے دی، میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ دوسرے ہاف دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں۔

فائنل میچ ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، پاکستان کی جانب سے 5 پنلٹی ککس پر گول کیے گئے جبکہ ازبکستان نے 6 گول کرکے فائنل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد عبداللہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ہیڈ کوچ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، ایک پنلٹی کک مس نہ ہوتی تو فائنل جیت سکتے تھے۔

مزید پڑھیں: تیسرا اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کوئی میچ نہیں ہاری تھی جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو فائنل میں فیورٹ دیا جارہا تھا، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو 4-5 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں عالمی کپ سے ایک ماہ قبل کھیلا جاتا ہے، ایونٹ میں 21 ملکوں کے 14 سے 17 سال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں