بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ ! پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت پہلا بڑا قانونی محاذ کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے معین ریاض قریشی کے خلاف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت پہلا بڑا قانونی محاذ کھل گیا، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کے خلاف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

یہ کیس ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دیے گئے اس بیان پر دائر کیا گیا ہے جسے عظمیٰ بخاری نے اپنی ساکھ پر حملہ قرار دیا ہے۔

ڈیفیمیشن ٹریبونل لاہور میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معین قریشی نے نجی ٹی وی پروگرام اور سوشل میڈیا پر عظمیٰ بخاری سے منسوب یہ الزام لگایا کہ انہوں نے اسمبلی میں 150 سے 200 پیڈ افراد داخل کرائے، جو سراسر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ متنازع بیان لاکھوں افراد نے دیکھا، جس سے وزیر اطلاعات کی عزت اور وقار کو شدید نقصان پہنچا۔

درخواست گزار کی جانب سے ویڈیو کلپس، اسکرین ریکارڈنگز اور ٹرانسکرپٹس بطور ثبوت عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا عوامی شخصیات کے خلاف عناد پر مبنی مہم چلانا عوامی مفاد کے خلاف ہے اور عدالت سے اپیل کی ہے کہ معین قریشی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں