جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا اختیار ہے، پیپلزپارٹی اپنا کام کرے، عظمیٰ بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیسے کرنی ہے یہ ہمارا اختیار ہے، پیپلزپارٹی اپنا کام کرے۔،

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، گزشتہ شام صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی پی نے مشورہ دیا اب ہم اس کو مانیں یا نہ مانیں یہ ہماری مرضی ہے، سیلاب متاثرین کی ہم نے کیسے مدد کرنی ہے یہ ہمارا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بی آئی ایس پی کا مشورہ دیا ہم اس سے بہتر کام کررہے ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں پنجاب میں نقصان ہوا لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اختیار ہے کہ پنجاب کے لوگوں کی کس طرح مدد کریں، پیپلزپارٹی اپنا کام کرے اور مسلم لیگ ن کو اپنا کام کرنے دیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ چولستان کو پانی دینے سے متعلق ہماری نہر کا معاملہ تھا، ہماری نہر کےمعاملے پرسندھ میں شور ڈالا گیا لیکن ہم پیچھے ہٹ گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کس بات پر معافی مانگیں، پنجاب کے حقوق اور پنجابیوں کیلئے کام کرنے پر کیوں معافی مانگیں؟ وہ کسی سے معافی نہیں مانگیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج حالات یہ ہیں کہ کوئی بھی لاہور آئے تو کہتا ہے ہم یورپ آگئے ہیں، یہ بھی کراچی کو یورپ بنالیں، ہر کوئی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی تعریف کررہا ہے، سندھ کے لوگ کہتے ہیں کہ کاش ہماری بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں