منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

حالات بہتر ہوتے ہی پیٹرول سستا کریں گے، عظمیٰ بخاری کی عوام کو یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرناآسان فیصلہ نہیں تھا تاہم حالات بہتر ہوتے ہی پیٹرول سستا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیٹرول کی قیمت کے اضافے پر کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاناکوئی آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن قیمتیں بڑھانے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پیٹرولیم لیوی کی قیمتیں کم کرکے جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا گیا ہے ، صورتحال بہتر ہوتی ہےتو انشااللہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

مشرقِ وسطیٰ کی جنگی صورتحال کا فائدہ اٹھانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی جنگ یا کسی اور بہانے سے ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو بھی اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم پیش رفت بتاتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنا ہوم ورک مکمل کر کے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہیں، اب انتخابات کی حتمی تاریخ اور انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہی کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں