لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق کہا ہے کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ہونے والی شدید بدانتظامی کے بعد وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آیا ہے، عظمیٰ بخاری نے جلسے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پورے پاکستان سے حاضریوں کے باوجود جلسہ گاہ میں حاضری کے پُرسوز مناظر ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں کچھ نہیں کہہ رہی، خود 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں، انھوں نے جلسہ گاہ میں علی امین کیخلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسے میں ہلڑبازی، مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو ہونے والا جلسہ شدید بدنظمی کا شکار ہوا، مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے، اس موقع پر خواتین پنڈال چھوڑ کر جلسہ گاہ سے باہرنکل گئیں۔
جلسے میں اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں منعقدہ جلسے میں کارکنوں نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور میں ہونے والے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خطاب کے دوران کارکنان نے احتجاج کیا، پنڈال میں موجود کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، انھوں نے علی امین گنڈاپور کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔
احتجاج کرنے والے کارکنان نے علی امین گنڈاپور کیخلاف نعرے لگائے اور بوتلیں بھی پھینکی، کارکنان کے ’’نہیں نہیں‘‘ کے نعرے کے بعد علی امین گنڈاپور کو خطاب چھوڑنا پڑ گیا۔
پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ، کارکنوں نے وزیراعلیٰ کےپی کا خطاب سننے سے انکار کردیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


